Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کے ترجمان کاموجودہ صورتحال پرردعمل


متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کے ترجمان کاموجودہ صورتحال پرردعمل
اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرناہرپاکستانی کاآئینی حق ہے،ترجمان ایم کیوایم پاکستان
حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنان بالخصوص خواتین پرواٹر کینن اورآنسوگیس کااستعمال قابل مذمت ہے،ترجمان ایم کیوایم پاکستان
ایم کیو ایم (پاکستان) آئینی و قانونی طریقے سے کراچی کے حقوق اور اختیارات کی بھرپور جنگ لڑرہی ہے اور اس سلسلے میں ہمیں امید ہے کہ عدالتیں جلد انصاف فراہم کریں گی، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
کراچی کے باشعور عوام نہ کل کسی کے دباؤ میں آئے تھے اور نہ آج کسی مصنوعی قیادت کی حمایت کریں گے اور یہ بات آج کی ناکام ترین منی ریلی نے ثابت کردی ہے، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
سندھ حکومت کراچی کے باسیوں کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام رہی ہے اور اپنی نااہلی چھپانے کیلئے مخالفت میں اٹھنے والی چھوٹی سے چھوٹی آواز کو بھی دبانا چاہتی ہے، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
شہری سندھ بالخصوص کراچی کے منتخب میئر ، ڈپٹی میئر اور بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات ہی کراچی کے تمام مسائل کا دائمی حل ہیں اورجو بھی شہری سندھ کے مسائل کیلئے آواز بلند کریں گا ہم اس کی اخلاقی حمایت کریں گے، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

کراچی ۔۔۔ 15، مئی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ترجمان نے موجودہ صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنان بالخصوص خواتین پر واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) آئینی و قانونی طریقے سے کراچی کے حقوق اور اختیارات کی بھرپور جنگ لڑرہی ہے اور اس سلسلے میں ہمیں امید ہے کہ عدالتیں جلد انصاف فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے باشعور عوام نہ کل کسی کے دباؤ میں آئے تھے اور نہ آج کسی مصنوعی قیادت کی حمایت کریں گے اور یہ بات آج کی ناکام ترین منی ریلی نے ثابت کردی ہے۔ سندھ حکومت کی نااہلی اور کرپشن سے بھرپور حکومت نئے ڈرامے تخلیق کر کے مسائل حل کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کررہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے باسیوں کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام رہی ہے اور اپنی نااہلی چھپانے کیلئے مخالفت میں اٹھنے والی چھوٹی سے چھوٹی آواز کو بھی دبانا چاہتی ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان ایم کیو ایم (پاکستان) نے مزید کہا کہ شہری سندھ بالخصوص کراچی کے منتخب میئر ، ڈپٹی میئر اور بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات ہی کراچی کے تمام مسائل کا دائمی حل ہیں اورجو بھی شہری سندھ کے مسائل کیلئے آواز بلند کریں گا ہم اس کی اخلاقی حمایت کریں گے۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News