Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

کوئی ہوش میں ہویانہ ہوبات کرتے وقت ہوش میں رہنا چاہئے،میئرکراچی کی حرمت کوملحوظ خاطررکھنا چاہئے،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی


کوئی ہوش میں ہویانہ ہوبات کرتے وقت ہوش میں رہنا چاہئے،میئرکراچی کی حرمت کوملحوظ خاطررکھنا چاہئے،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی

کل کی ریلی کیلئے دعاگو ہیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ مصنوعی سہارے پر کسی کو عوام نے قبول نہیں کیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
جس طرح ماں اپنی اولاد سے بے وفائی نہیں کرسکتی ویسے ہی مہاجر بھی پاکستان سے بے وفائی نہیں کرسکتے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم نے ہمیشہ سے عورتوں کے حقوق اور انکے تحفظ کیلئے عملی قدامات کرتی رہی ہے، رکن رابطہ کمیٹی و رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ
ایم کیو ایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس نے خواتین کا سب سے بڑا اور تاریخی جلسہ کیا اور مضبوط عورت مستحکم پاکستان کا نعرہ لگایا، چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی
ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں کہ جہاں عورت چاہئے ماں کی صورت میں ہو، بہن کی صورت میں ہو یا بیٹی کی صورت میں ہو قابل عزت، احترام و تکریم ہو، انچارج شعبہ خواتین محترمہ سکندر باجی
ماں کی عظمت پر بات کرنا ایسا ہی ہے جیسا کہ سورج کو دیا دیکھانا، محترمہ یاسمین لاری
میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنی ماں کی بدولت ہوں، ماں کا نعم البدل کوئی نہیں ہوسکتا، محترمہ ترانہ سلیم
ایم کیو ایم (پاکستان) شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ناتھ ناظم آباد بلاک “N” میں واقع مہدی حسن پارک میں ’’ماؤں کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔ 13، مئی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ناتھ ناظم آباد بلاک “N” میں واقع مہدی حسن پارک میں ’’ماؤں کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے اراکین کشور زہرہ، ارشاد ظفیر، راشد سبزواری ،ارشد حسین، کشور زہرا
اراکین سندھ اسمبلی جمال احمد اور حاجی انور، حق پرست بلدیاتی نمائندگان سمیت بڑی تعداد میں ماؤں، بہنوں اور بچیوں سے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کنونیر ایم کیو ایم (پاکستان) و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ خدا نے اگر دنیا میں کسی نمائندہ بنایا ہے تو وہ ماں ہے، ماں کا صرف دن منایا ہی نہیں بلکہ ماں کا خیال رکھنا، محبت کرنا اور اسے یاد کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہ جس طرح ماں اپنی اولاد سے بے وفائی نہیں کرسکتی ویسے ہی مہاجر بھی پاکستان سے بے وفائی نہیں کرسکتے، کراچی پاکستان کو ماں کی طرح پالتاہے ، پاکستان کو بھی چاہئے کہ کراچی کو ماں کی طرح سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر کراچی بھی آپ کی ماں کی طرح ہے لیکن اس ملک کو سوچنا چاہئے کہ وہ اپنی ماں کیساتھ کیسا سلوک کر کررہا ہے۔ بعدازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جو بھی کراچی کے مسائل پر آواز اٹھائیں گا اس کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل کی ریلی کیلئے دعاگو ہیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ مصنوعی سہارے پر کسی کو عوام نے قبول نہیں کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوئی ہوش میں ہو یا نہ ہو بات کرتے وقت ہوش میں رہنا چاہئے، میئر کراچی کی حرمت کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی و رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ سے عورتوں کے حقوق اور انکے تحفظ کیلئے عملی قدامات کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج جب کہ کئی سیاسی و مذہبی جماعتیں عورتوں کو ان کے حق رائے دہی تک سے محروم رکھتی ہے اسے میں ایم کیو ایم اپنے تنظیمی ڈھانچے سمیت ایوانوں تک میں عورتوں کی بھرپور نمائندگی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ایک اچھے معاشرے کی تشکیل عورتوں کو انکے حقوق دےئے بغیر ممکن نہیں۔ حق پرست ڈسٹرکٹ چیئرمین کراچی سینٹرل ریحان ہاشمی نے کہا کہ ماں کی بے لوث محبت انسان کیلئے بہترین تحفہ ہوتا ہے اور آج اس عظیم ہستی سے منسوب دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہمیں اپنی ماؤں کی قدر کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی مذہب یا معاشرہ ہو وہ ماں کے خدمت و احترام کو انسان کے فرائض میں شامل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس نے خواتین کا سب سے بڑا اور تاریخی جلسہ کیا اور مضبوط عورت مستحکم پاکستان کا نعرہ لگایا۔ انچارج شعبہ خواتین ایم کیو ایم (پاکستان) سکندر باجی نے کہا کہ ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں کہ جہاں عورت چاہئے ماں کی صورت میں ہو، بہن کی صورت میں ہو یا بیٹی کی صورت میں ہو قابل عزت، احترام و تکریم ہو۔ اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی خاتون آرکیٹیکچر محترمہ یاسمین لاری نے کہا کہ میں ایم کیو ایم (پاکستان) کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ماؤں کیلئے تقریب کا انعقاد کیا اور مجھے اس تقریب میں مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی عظمت پر بات کرنا ایسا ہی ہے جیسا کہ سورج کو دیا دیکھانا ماں دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو اپنی اولاد کیلئے پر قسم کے دکھ درد سہتی ہے لیکن اپنی اولاد پر ایک آنچ بھی برداشت نہیں کرتی۔ سندھ کی پہلی خاتون پائلٹ محترمہ ترانہ سلیم نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنی ماں کی بدولت ہوں انہوں نے پر موقع پر میرا ساتھ دیا، ماں کا نعم البدل کوئی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج تک جتنے بھی ایورڈز ملے ہیں میں نے وہ تمام اپنی ماں کو دے دےئے کیونکہ وہی اس کی اصل حقدار ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکسیشن محترمہ شمعونہ صدف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماں ایک ایسی ہستی ہے جس میں اللہ نے اپنی کئی صفات ڈالی ہے وہ کبھی بھی اپنی اولاد سے نفرت نہیں کرسکتی اور دنیا میں ماں واحد ہستی ہے جس اپنی اولاد سے بے غرض محبت کرتی ہے۔ اس موقع پر راشد منہاس انگلش میڈیم اسکول لیاقت آباد ٹاؤن کے بچیوں نے ٹیبلو پیش کیا اور جنکی مائیں دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں ان کی یاد میں ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی گئی۔

Tags: ,

More Stories From Feature News