Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم یوایس اے آج فاروق ستاربھائی کی سربراہی میں پاکستان اورمہاجرقوم کی بقاء کیلئے کام کرنے والی ایم کیوایم(پاکستان)سے اپنی مکمل وابستگی کااعلان کرتی ہے، ایم کیوایم یوایس اے


ایم کیوایم یوایس اے آج فاروق ستاربھائی کی سربراہی میں پاکستان اورمہاجرقوم کی بقاء کیلئے کام کرنے والی ایم کیوایم(پاکستان)سے اپنی مکمل وابستگی کااعلان کرتی ہے، ایم کیوایم یوایس اے
ہم ایک مرتبہ پھرمہاجرقاتل اورمہاجر مقتول کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ہم ایم کیوایم(پاکستان)کی مہاجریکجہتی کی کوششوں کوستائش کی نظرسے دیکھتے ہیں،ایم کیو ایم یوایس اے
ہماری تمام کوششوں کے باوجود ایم کیو ایم کے بانی نہ تو راست اقدامات کیلئے تیار ہوئے اور نہ اپنے اردکرد موجود سازشی لندن ٹولے کے حصار سے باہر نکلے، ایم کیو ایم یو ایس اے
ہم ایم کیو ایم (پاکستان) کے فلسفے کو صحیح سمجھتے ہوئے پاکستان کی سا لمیت مہاجروں کے مستقبل کیلئے ایم کیو ایم (پاکستان) کی حق پرستانہ جدوجہد ان کے شانہ بشانہ ہونگے، ایم کیو ایم یو ایس اے
ہم ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں کام کرنے والی ایم کیو ایم (پاکستان) کی مہاجر یکجہتی کی کوششوں کو ستائش کی نظر سے دیکھتے ہیں، ایم کیو ایم یو ایس اے
ہمیں ایم کیوایم (پاکستان) کے اسیر و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کا دکھ و درد اپنے دل میں رکھتے ہیں اور ہم ایم کیو ایم (پاکستان) کے ساتھ مل کر اسیر و لاپتہ کارکنان کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے، ایم کیو ایم یو ایس اے
شہری سندھ کے منتخب میئر اور بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات اور وسائل فراہم کئے جائیں، ایم کیو ایم یو ایس اے
ہم عرصہ دراز سے تحریکی شہداء کے لواحقین کی مالی مدد و معانت کرتے رہے ہیں لیکن لندن ٹولے کی جانب سے مسلسل لیت و لعل سے کام لیا جاتا رہا ہے، ایم کیو ایم یو ایس اے
آج کی اس پریس کانفرنس میں چند قانونی نکات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم یو ایس اے اور اس کے ذیلی اداروں کے قانونی سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر ہیں، ایم کیو ایم یو ایس اے
ہم پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے والوں اور اس طرح کے نعروں کی تائید کرنے والوں متنبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف زہرافشانی سے گریز کریں، ایم کیو ایم یو ایس اے
حق پرست عوام کبھی بھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ قبول نہیں کریں گے، ایم کیو ایم یو ایس اے
سابق حق پرست اراکین اسمبلی وکیل جمالی، ایس ایم محی الدین، معید فاروقی، ایم کیو ایم یوایس اے کے سابق آرگنائزرز ارشد حسین، عدنان صدیقی سمیت دیگر سینئر ذمہ داران و کارکنان کا واشنگٹن ڈی سی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب
واشنگٹن ۔۔۔ 07، اپریل 2017ء
ہم نے بانی الطاف حسین کو ان کے گرد موجود سازشی لندن ٹولے کی پاکستان اور مہاجر دشمن پالیسیوں سے آگاہ کرنے کی ہرممکن کوشش کی اور چند ماہ قبل دسمبر میں پریس کانفرنس سے توسط سے ان سے گزارش کی کہ وہ ان کے عزائم کو پہنچانیں وہ سب اقدمات کریں جو مہاجر قوم، پاکستان اور ایم کیو ایم کے حق میں بہتر ہو، ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ بانی الطاف حسین اس سلسلے میں راست اقدامات کریں بصورت دیگر ہم محب وطن پاکستانی جو پاکستان کی سرزمین سے دور ہوتے ہوئے دل و جان سے پاکستانی ہیں اپنی جدوجہد کی سمت متعین کرنے میں آزاد ہوں گے، ہماری ان تمام کوششوں کے باوجود ایم کیو ایم کے بانی نہ تو راست اقدامات کیلئے تیار ہوئے اور نہ اپنے اردکرد موجود سازشی لندن ٹولے کے حصار سے باہر نکلے ، پانچ ماہ کے طویل انتظار کے بعد ہم نے اپنا راستہ متعین کیا ہے ایم کیو ایم یو ایس اے آج فاروق ستار کی سربراہی میں پاکستان اور مہاجر قوم کی بقاء کیلئے کام کرنے والی ایم کیو ایم (پاکستان) سے اپنی مکمل وابستگی کا اعلان کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ یو ایس اے کی اعلیٰ ترین ذمہ داریوں پر فائر رہنے والے سینئر ساتھیوں جن میں حق پرست سابق اراکین اسمبلی وکیل جمالی، ایس ایم محی الدین، معید فاروقی، ایم کیو ایم یوایس اے کے سابق آرگنائزرز ارشد حسین،عدنان صدیقی سمیت دیگر سینئر ذمہ داران و کارکنان نے واشنگٹن ڈی سی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 22 اگست کے بعد جب ہم نے پاکستان کی سیاسی و سماجی حالات کا جائزہ لیا تو ہم نے محسوس کیا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) جو لندن سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں کام کررہی ہے اس میں وہ تمام لوگ موجود ہیں جو ایم کیو ایم کے ابتداء ہی سے اپنی جان و مال کے ساتھ مہاجر کاز کی خدمت میں مصروف رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس میں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت ان لاتعداد لوگوں کو دیکھا جو روز اول سے مہاجر قوم اور پاکستان کیلئے قربانیوں کی تاریخ میں مصروف عمل رہے ہیں، ان رہنماؤں و ساتھیوں نے اسیری اور اذیت کی زندگی کو برداشت کیا اور مہاجر کاز کی جدوجہد میں مخلص و ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلی پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے بانی سے مہاجر و پاکستان دشمن لندن ٹولے کے خلاف راست اقدامات درخواست کی تھی ، مگر چند مخصوص لوگوں کے ذاتی مفادات کی وجہ سے ہماری کوششیں بارآور نہ ہوئیں اور ایم کیو ایم کے بانی نہ تو ان مہاجر و پاکستان دشمن لندن ٹولے کے خلاف اقدامات تیار ہوئے اور نہ ہی ان مفاد پرستوں کے چنگل سے باہر نکلے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایم کیو ایم (پاکستان) کے فلسفے کو صحیح سمجھتے ہوئے پاکستان کی سا لمیت مہاجروں کے مستقبل کیلئے ایم کیو ایم (پاکستان) کی حق پرستانہ جدوجہد ان کے شانہ بشانہ ہونگے، ہم ایک مرتبہ پھر مہاجر قاتل اور مہاجر مقتول کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں کام کرنے والی ایم کیو ایم (پاکستان) کی مہاجر یکجہتی کی کوششوں کو ستائش کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوا یم (پاکستان) گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے مہاجروں کے حقوق و اقلیتوں کے تحفظ کی جنگ لڑرہی ہے اور آج تک اس جدوجہد میں مصروف عمل ہے، ایم کیو ایم یو ایس اے اس حق پرستانہ جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اس مقصد کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایم کیوایم (پاکستان) کے اسیر و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کا دکھ و درد اپنے دل میں رکھتے ہیں، ایم کیو ایم (پاکستان) اس مسئلے کو ہر فورم پر اٹھاتی رہی ہے اور آئندہ بھی عملی اقدامات کرتی رہے گی، ہم ایم کیو ایم (پاکستان) کے ساتھ مل کر اسیر و لاپتہ کارکنان کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے مقتدرہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مہاجروں کو بھی پاکستان کا برابر شہری سمجھے اور انہیں دیوار سے لگانے کی پالیسی ختم کرے، شہری سندھ کے منتخب میئر اور بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات اختیارات اور وسائل فراہم کئے جائیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی معزز عدلیہ اور ارباب اختیار سے درخواست کی کہ ایم کیو ایم (پاکستان) کے اسیر کارکنان کے مقدمات جلد از جلد عدالتوں میں پیش کرکے انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم عرصہ دراز سے تحریکی شہداء کے لواحقین کی مالی مدد و معانت کرتے رہے ہیں لندن ٹولے کی جانب سے مسلسل لیت و لعل سے کام لیا جاتا رہا ہے، اب ہم انشاء اللہ اس سلسلے میں ایم کیو ایم (پاکستان) اور ایم کیو ایم یو ایس اے کے تعاون سے فوری شروع کریں گے اور مستقبل میں اسے منظم انداز میں چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی میں جاری حالیہ مردم شماری کے عمل پر شدید خدشات ہیں ، مردم شماری میں دھاندلی اور متعصبانہ عمل کے ذریعے شہری سندھ کی آبادی اور خصوصاً مہاجروں کی تعداد کم کرکے دیکھانے کی سازش کی جارہی ہے، اس عمل سے شہری سندھ کے شہریوں اور خصوصاً مہاجروں میں احساس محرومی اور عدم تحفظ بڑھتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس پریس کانفرنس میں چند قانونی نکات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم یو ایس اے اور اس کے ذیلی اداروں کے قانونی سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر ہیں، ہم ان سے گزارش کریں گے کہ وہ جلد از جلد ایم کیو ایم یو ایس اے کی تنظیم نو کا اعلان کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایک بار پھر اعادہ کرتے ہیں کہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں ، پاکستان ہماری آن ہے اور ہم اس کی حفاظت کیلئے ہمہ تن کوشاں رہیں گے۔ ہم پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے والوں اور اس طرح کے نعروں کی تائید کرنے والوں متنبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف زہرافشانی سے گریز کریں، حق پرست عوام کبھی بھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ قبول نہیں کریں گے۔
*****

Tags: , ,

More Stories From Feature News