Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

محرومیوں اورناانصافیوں کے خاتمے کے لئے23،اپریل کی ریلی اہم سنگ میل ثابت ہوگی،خواجہ اظہارالحسن


محرومیوں اورناانصافیوں کے خاتمے کے لئے23،اپریل کی ریلی اہم سنگ میل ثابت ہوگی،خواجہ اظہارالحسن
23اپریل کی ریلی میں عوام زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کویقینی بنائیں اور حکومتی مظالم کے خلاف ایم کیوایم کاساتھ دیں،خواجہ اظہارالحسن
ایم کیوایم (پاکستان)عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے ،منتخب نمائندے یہی سوچ اورجذبہ لیکرعوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کریں
23اپریل کونکلنے والی ریلی حکومتی مظالم کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگی اس دن کراچی کے عوام اپنے حق کے لئے ایم کیوایم (پاکستان) کابھرپورساتھ دیں ، ابوبکرصدیق و معیدانور
ڈسٹرکٹ ایسٹ کے منتخب نمائندوں چیئرمین ،وائس چیئرمین ،یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین اورکونسلروں کے اجلاس سے خواجہ اظہارالحسن، ابوبکر صدیق اور معید انور کا خطاب
کراچی ۔۔۔ 20، اپریل 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسندھ اسمبلی میں قائدحزبِ اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے کہاہے کہ محرومیوں اورناانصافیوں کے خاتمے کے لئے23،اپریل کی ریلی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ایم کیوایم (پاکستان)عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے اوریہی سوچ اورجذبہ لیکرمنتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنی جدوجہدکوتیزکریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے خواجہ نظام الدین ہال پیرالہٰی بخش کالونی میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین ،وائس چیئرمین،یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین اورکونسلرزنے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔اجلاس میں رکن رابطہ کمیٹی ابوبکرصدیق،ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین معیدانوراوردیگرنے بھی خصوصی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں خواجہ اظہارالحسن نے اپیل کی کہ 23اپریل کی عظیم الشان ریلی میں عوام زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کویقینی بنائیں اور حکومتی مظالم کے خلاف ایم کیوایم کاساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ تمام ترنامناسب حالات کے باوجودایم کیوایم کے منتخب نمائندے پہلے دن عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں،عوام کودرپیش مسائل کاحل صرف اورصرف ایم کیوایم کے پاس ہے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کواختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لئے کاموں کومزیدتیزکریں۔انہوں نے کہاکہ 23اپریل کی ریلی کامقصدبلدیاتی نمائندوں کواختیارات کاحصول ہے،اختیارات منتخب نمائندوں کوآئینی وقانونی حق ہے اورآئینی وقانونی حق لیناکوئی جرم نہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے نمائندے اختیارات اپنے لئے نہیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کے حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں ایسے میں محرومیوں کاخاتمے ہوناوقت کی ضرورت ہے،ایم کیوایم 23اپریل کی ریلی میں ثابت کردیگی کہ عوامی طاقت رکھنے والی جماعت ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 23اپریل کی ریلی میں بھرپوراندازمیں شرکت کویقینی بناکرسندھ حکومت کوبے نقاب کرنے میں ایم کیوایم کاساتھ دیں اور ریلی کو کامیاب بنائیں۔قبل ازیں اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی ابوبکرصدیق اورڈسٹرکٹ ایسٹ کے انچارج معیدانورنے بھی خطاب کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ23اپریل کونکلنے والی حکومتی مظالم کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگی اس دن کراچی کے عوام اپنے حق کے لئے ایم کیوایم کابھرپورساتھ دیں ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے منتخب نمائندوں کومخاطب کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاکرعوام سے رابطہ مضبوط کریں اور عوام کو حالات وواقعات سے مکمل آگاہ کریں۔

Tags: ,

More Stories From 23 April Rally