Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکرقریشی کے بھائی اورمعروف شاعرریحان اعظمیٰ کی اہلیہ کے انتقال پرکنوینرایم کیوایم ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکااظہارافسوس


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکرقریشی کے بھائی اورمعروف شاعرریحان اعظمیٰ کی اہلیہ کے انتقال پرکنوینرایم کیوایم ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکااظہارافسوس
کراچی ۔۔۔۔ 20، اپریل 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکرقریشی کے بھائی عابدقریشی اورمعروف شاعرریحان اعظمیٰ کی اہلیہ شبانہ اعظمیٰ کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی گھڑی میں ایم کیوایم (پاکستان)ان کے ساتھ ہے۔ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News