Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم(پاکستان )کے زیراہتمام 23،اپریل کی ریلی میں عوامی سیلاب ملک کے مستقبل کا تعین کرے گا،سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان


ایم کیوایم(پاکستان )کے زیراہتمام 23،اپریل کی ریلی میں عوامی سیلاب ملک کے مستقبل کا تعین کرے گا،سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان
شہری سندھ کے عوام تو پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی کرپشن اور بدعنوانی کی نذر ہوئے ہی ہیں لیکن دیہی علاقوں سے پیپلزپارٹی نے ووٹ حاصل کرنے کے باوجودوہاں بھی اپنی عصبیت دکھائی ہے ، محمد عامر خان
ایم کیوایم (پاکستان ) مشکل اور نامساعد حالات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے، محمد عامر خان
،پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے شہری اور دیہی سندھ کے عوام کے ساتھ جو ظلم کیا ہے اس کا اسے حساب دینا ہوگا، محمد عامر خان
ملکی سطح پر عدالت عظمیٰ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ ہر سیاسی ومذہبی جماعت کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہئے اور اس پر محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہئے ، محمد عامر خان
23، اپریل کی ریلی میں شرکت کی دعوت گھر گھر جاکر عوام کو دی جائے ، محمد عامر خان
کورنگی ٹاؤن میں 23اپریل کی ریلی کے سلسلے میں منعقدہ ذمہ داران و کارکنان و بلدیاتی نمائندوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔20، اپریل 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سینئر ڈپٹی کنوینر محمد عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم (پاکستان ) کی اصل طاقت عوام ہیں اور 23، اپریل کی ریلی میں عوامی سیلاب ملک کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے 23، اپریل کی ریلی کے سلسلے میں گزشتہ روز کورنگی ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ذمہ داران و کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورریلی کو فیقد المثال کامیابی سے ہمکنار کرانے کے عزم کااظہار کیا ۔ اپنے خطاب میں محمد عامر خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ نے کرپشن ، بدعنوانی اور لوٹ مار کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ جس طرح سے تعصب کا مظاہرہ کیا ہے وہ تاریخ کا سیاہ ترین باب بنے گا ۔ انہوں نے کہاکہ شہری سندھ کے عوام تو پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی کرپشن اور بدعنوانی کی نذر ہوئے ہی ہیں لیکن دیہی علاقوں سے پیپلزپارٹی نے ووٹ حاصل کرنے کے باوجودوہاں بھی اپنی عصبیت دکھائی ہے جس سے دیہی علاقوں کے عوام کی اب آنکھیں کھل جانا چاہئیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم (پاکستان ) مشکل اور نامساعد حالات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے اور شہری سندھ سمیت دیہی سندھ کے عوام کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کررہی ہے اور اب اس کے خلاف ڈٹ کر میدان میں آچکی ہے ،پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے شہری اور دیہی سندھ کے عوام کے ساتھ جو ظلم کیا ہے اس کا اسے حساب دینا ہوگا اور آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی عوامی احتساب سے ہرگز نہیں بچ سکے گی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم (پاکستان ) ملک کے آئین وقانون کے تحت سیاست اور جمہوری عمل کا بنیادی حصہ ہے اور اسے تعصب اور نفرت کی بنیاد پر دیوار سے لگانے کا عمل صریحاً ملک کے خلاف ہے اور ماضی کی طرح ایم کیوایم (پاکستان ) اپنے اتحاد و یکجہتی اور عوامی طاقت کے بل بوتے پر ملک و قوم کے خلاف کی جانے والی گھناؤنی سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی سطح پر عدالت عظمیٰ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ ہر سیاسی ومذہبی جماعت کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہئے اور اس پر محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ ملک و قوم مزید انتشار کا شکار نہیں ہوسکتی ۔ محمد عامر خان نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ 23، اپریل کو لیاقت آباد سے مزار قائد اعظم تک ریلی کے انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دیدیں اور گھر گھر جاکر عوام کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیں ۔

Tags: ,

More Stories From 23 April Rally