Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران وکارکنان اورمنتخب بلدیاتی نمائندوں کااہم اجلاس گلبرگ ٹاؤن میں انعقاد


متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران وکارکنان اورمنتخب بلدیاتی نمائندوں کااہم اجلاس گلبرگ ٹاؤن میں انعقاد
23، اپریل کی احتجاجی ریلی حکمرانوں کی کرپشن وبدعنوانی کے خاتمے اورعوام کے مسائل کے حل کے لئے اہم کرداراداکریگی،محمدعامرخان
ایم کیو ایم واحدجماعت ہے جس نے حکومتی کرپشن کے خلاف وائٹ پیپرجاری کیااوراس کی بدعنوانیوں سے پردہ اٹھایا،محمدعامرخان
مسائل کاحل ایم کیوایم کے پاس ہے ایم کیوایم کوکام کرنے دیاجائے اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں،محمدعامرخان
ایم کیوایم (پاکستان)عوامی طاقت ہے جس کاعملی مظاہرہ 23،اپریل کی احتجاجی ریلی میں دیکھاجاسکتا ہے،محفوظ یارخان
ایم کیوایم پاکستان کے استحکام اوراسے مضبوط بنانے کے لئے کام کررہی ہے، الزام لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں،راشدسبزواری
ایم کیوایم (پاکستان)عوام کے اعتمادپرپورااترے گی ،منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کواپناشعاربنائیں،ریحان ہاشمی
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان،ارکان رابطہ کمیٹی محفوظ یارخان،راشدسبزواری، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی اوردیگرمقررین کاخطاب
کراچی ۔۔۔19، اپریل 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کااہم اجلاس گلبرگ ٹاؤن میں منعقدہواجس میں ایم کیوایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان،اراکین رابطہ کمیٹی ایم پی اے محفوظ یارخان، راشدسبزواری، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین سید شاکر علی، اراکین اسمبلی جمال احمد، عظیم فاروقی اورڈسٹرکٹ سینٹرل کے منتخب یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینزمرد و خواتین اور یوتھ کونسلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینر محمد عامر خان نے کی۔اجلاس سے خطاب میں محمد عامر خان نے کہاکہ ایم کیوایم(پاکستان) کے زیراہتمام 23، اپریل کولیاقت آبادسے مزارقائدتک نکلنے والی احتجاجی ریلی سندھ خصوصاًکراچی سے حکمرانوں کی کرپشن وبدعنوانی کے خاتمے اورعوام کے مسائل کے حل کے لئے اہم کرداراداکریگی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم (پاکستان)واحدجماعت ہے جس نے وائٹ پیپرکے ذریعے حکومتی کرپشن کونہ صرف بے نقاب کیابلکہ اس کی بدعنوانیوں سے بھی پردہ اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ 23،اپریل کی ریلی کامقصدسندھ اورکراچی کونہ صرف کرپشن سے پاک کرنابلکہ عوام کے مسائل پانی، بجلی اور صفائی ستھرائی کے نظام کودرست کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کاحل ایم کیوایم کے پاس ہے ایم کیوایم کوکام کرنے دیاجائے اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں موجودڈسٹرکٹ سینٹرل تمام منتخب بلدیاتی نمائندے کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم کیوایم کی روایات کوقائم رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور زیادہ سے زیادہ عوام سے رابطے میں رہ کرترجیحی بنیادوں پرمسائل کے حل کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ عوام کی بلاتفریق رنگ ونسل خدمت اوران کے مسائل کا حل ایم کیوایم کانصب العین ہے اورایم کیوایم اپنے نصب العین پرکاربندرہ کرعوام کے مسائل کے حل کے لئے ہرسطح پرکام کریگی۔اجلاس سے خطاب میں رکن رابطہ کمیٹی وحق پرست رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان نے کہاکہ ایم کیوایم (پاکستان)عوامی طاقت ہے جس کاعملی مظاہرہ 23،اپریل کی احتجاجی ریلی میں دیکھاجاسکتا ہے، ایم کیوایم کی احتجاجی ریلی حکمرانوں کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگی۔انہوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے کہاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کو تیز بنانے کے لئے میدان میں نکل آئیں اورثابت کردیں کہ وہ ایم کیوایم کے نمائندے ہیں۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی راشدسبزواری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم کیوایم (پاکستان) پاکستان کے استحکام اوراسے مضبوط بنانے کے لئے کام کررہی ہے،ہم پرجھوٹے اوربے بنیادالزام لگانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔سندھ حکومت کرپشن ، لوٹ ماراورغندہ گردی کے ذریعے عوام کے مسائل میں مزیداضافہ کرتی رہی ہے اب یہ نہیں چلے گا،23 ، اپریل کی احتجاجی ریلی میں عوام کا سمندر سندھ حکمرانوں کو سبھالنے کاموقع بھی نہیں دیگا۔اجلاس سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین شاکرعلی اور دیگر مقررین نے خطاب میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے بلدیاتی نمائندوں خصوصاً چیئرمین،وائس چیئرمین اورکونسلرزکومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے جوکام نہیں کررہے اور خرابیاں پیداکررہے ہیں وہ اپناقبلہ درست کرلیں اور عوام کی خدمت کواپناشعاربنائیں۔ایم کیوایم (پاکستان) عوام کی بے لوث خدمت پریقین رکھتی ہے اورعوامی خدمت ہی ایم کیوایم نصب العین ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے ہردورمیں ایم کیوایم پر اعتمادکیاہے اورایم کیوایم (پاکستان)ہرقیمت پرعوام کے اعتمادپرپورااترے گی ۔

Tags: ,

More Stories From 23 April Rally