Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کی رابطہ کمیٹی کی ارکان کشورزہرااورہیرسوہوکابے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرFIAخواتین اہلکاروں کی جانب سے مسافرخواتین پرتشدداورنارواسلوک کی مذمت


متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کی رابطہ کمیٹی کی ارکان کشورزہرااورہیرسوہوکابے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرFIAخواتین اہلکاروں کی جانب سے مسافرخواتین پرتشدداورنارواسلوک کی مذمت
ایسے واقعات ہماری مجموعی سماجی ،ساکھ کومتاثرکرتے ہیں اورایسے واقعات دنیامیں بحیثیت قوم ہماری جگ ہنسائی کاباعث بنتے ہیں،ارکان رابطہ کمیٹی
وزارت داخلہ اس افسوسناک واقعہ کانوٹس لے اورذمہ داراہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے،کشورزہرا،ہیرسوہوکامطالبہ

کراچی ۔۔۔ 19، اپریل 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کی اراکین رابطہ کمیٹی ورکن قومی اسمبلی کشورزہرااوررکن سندھ اسمبلی ہیرسوہونے مشترکہ بیان میں بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرFIAکی تعینات خواتین اہلکاروں کی جانب سے مسافرخواتین کے ساتھ نارواسلوک ،بدسلوکی تشدداورانہیں تشددکانشانہ بنانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات ہماری مجموعی سماجی ،ساکھ کومتاثرکرتے ہیں اورایسے واقعات دنیامیں بحیثیت قوم ہماری جگ ہنسائی کاباعث بنتے ہیں۔عدم برداشت کایہ مظاہرہ ہماری اخلاقی رخطاط کاعکاس ہے لہٰذاذمہ دار اداروں کی تربیت کے دوران اخلاقی وسماجی رویوں کوبہتررکھنے پرزوردیناچاہئے۔رابطہ کمیٹی نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیاکہ وہ اس افسوسناک واقعہ کانوٹس لے اورذمہ داراہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ایسے اقدامات کی مستقبل میں حوصلہ شکنی ہوسکے۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News