Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کی رابطہ کمیٹی نے ملک کی مجموعی صورتحال اورپانامہ کیس پرتبادلہ ء خیال کے لئے بیک وقت اسلام آباد اورکراچی میں اجلاس


متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کی رابطہ کمیٹی نے ملک کی مجموعی صورتحال اورپانامہ کیس پرتبادلہ ء خیال کے لئے بیک وقت اسلام آباد اورکراچی میں اجلاس
اجلاسوں میں حق پرست سینیٹرز،اراکین و قومی و صوبائی اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے بھی شرکت
اجلاس میں اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آئے تمام فریق اور سیاسی جماعتیں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے اس فیصلے کو مانیں
پاکستان اورجمہوری نظام ایک مشکل وقت سے گزررہے ہیں،بحیثیت قوم ہم اس مشکل گھڑی کاسامناکرناہے،
عدلیہ اورریاست کے دیگرستونوں کے تعاون سے اس کیس کوبنیادبناکرفرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے بھی موثرطریقہ کاراپنایاجائے

کراچی ۔۔۔ 19، اپریل 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کی رابطہ کمیٹی نے ملک کی مجموعی صورتحال اور پانامہ کیس پر تبادلہ ء خیال کے لئے بیک وقت اسلام آباد اور کراچی میں اجلاس منعقد کئے۔ان اجلاسوں میں حق پرست سینیٹرز،اراکین و قومی و صوبائی اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آئے تمام فریق اور سیاسی جماعتیں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے نہ صرف اس فیصلے کو مانیں بلکہ تہیہ کریں کہ ملکی سیاست و معاشرت سے بد عنوانی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے موثر اقدامات بھی اٹھائیں جائیں گے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان اورجمہوری نظام ایک مشکل وقت سے گزررہے ہیں اورہمیں بحیثیت قوم اس مشکل گھڑی کاسامناکرناہے،ہماری دعاہے کہ عدلیہ اورریاست کے دیگرستونوں کے تعاون سے اس کیس کوبنیادبناکرفرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے بھی موثرطریقہ کاراپنایاجائے۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News