Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کا جامعہ کراچی میں نام نہاد سیاسی ٹولے کے شرپسند عناصر کی جانب سے گزشتہ دو روز سے کی جانے والی دھونس و دھمکی پر گہری تشویش کا اظہار اور واقع کی پرزور الفاظ میں مذمت


ایم کیوایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کا جامعہ کراچی میں نام نہاد سیاسی ٹولے کے شرپسند عناصر کی جانب سے گزشتہ دو روز سے کی جانے والی دھونس و دھمکی پر گہری تشویش کا اظہار اور واقع کی پرزور الفاظ میں مذمت
سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے جامعہ کراچی کے تمام ڈپارٹمنٹس بند کرادےئے جس سے تدریس متاثر ہوئی اور غیرتدریسی عملے میں خوف و ہراس پیدا ہوا، رابطہ کمیٹی (پاکستان)
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی محنت اور جانفشانی سے صورتحال کو بہتر کیا لیکن ایسے واقعات شہر کے امن کیلئے نقصان دہ ہیں، رابطہ کمیٹی (پاکستان)
ایم کیو ایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کا وفاقی و صوبائی حکومت، گورنر سندھ محمد زبیر عمر، وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر اجمل خان ، ڈی جی رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس قسم کے رجحانات کا تدارک کرنے کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔ 18، اپریل 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ دو روز سے جامعہ کراچی میں نام نہاد سیاسی ٹولے کے شرپسند عناصر کی جانب سے کی جانے والی دھونس و دھمکی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقع کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے جامعہ کراچی کے تمام ڈپارٹمنٹس بند کرادےئے جس سے تدریس متاثر ہوئی اور غیرتدریسی عملے میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی محنت اور جانفشانی سے صورتحال کو بہتر کیا لیکن ایسے واقعات شہر کے امن کیلئے نقصان دہ ہیں۔ ایم کیو ایم (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی و صوبائی حکومت، گورنر سندھ محمد زبیر عمر، وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر اجمل خان ، ڈی جی رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے رجحانات کا تدارک کیا جائے۔

Tags: , , ,

More Stories From Urdu News