Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم(پاکستان)کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے مردان یونیورسٹی کے طالبعلم مشعال خان کو وحشیانہ طریقے سے ہلاک کئے جانے کے قبیح فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت


ایم کیوایم(پاکستان)کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے مردان یونیورسٹی کے طالبعلم مشعال خان کو وحشیانہ طریقے سے ہلاک کئے جانے کے قبیح فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
مذہب اسلام ہو یا پاکستان کا آئین ، محض الزام کی بنیاد پر کسی فرد کے خلاف اس طریقے سے بربریت کرنے کی اجازت نہیں دیتا، کنونیر ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار
اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہو بھی تو اس سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں قانون اور عدالتیں موجود ہیں جہاں اس الزام کو ثابت کرکے سزا دی جاسکتی ہے اور یہی دین اسلام کی تعلیمات بھی ہیں، کنونیر ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار
تاہم بدقسمتی سے مردان میں ہونے والی جنونیت نے مذہب اور قانون سمیت کسی چیز کو خاطر میں لائے بغیر بوڑھے والدین سے ان کا سہارا چھین لیا، کنونیر ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار
اس درندگی میں ملوث افراد بھلے انکا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے کیوں نہ ہوانکو گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے اور ریاست ایسے اقدامات اٹھائے کہ آئندہ کسی کو مردان یونیورسٹی والی درندگی دہرنے کی جرأت نہ ہوسکے، کنونیر ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستارکا مطالبہ
ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مشعال خان کو غریق رحمت کرے، کنونیر ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار کا مشعال خان کے والدین سے اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 14، اپریل 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے مردان یونیورسٹی کے طالبعلم مشعال خان کو وحشیانہ طریقے سے ہلاک کئے جانے کے قبیح فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مذہب اسلام ہو یا پاکستان کا آئین ، محض الزام کی بنیاد پر کسی فرد کے خلاف اس طریقے سے بربریت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہو بھی تو اس سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں قانون اور عدالتیں موجود ہیں جہاں اس الزام کو ثابت کرکے سزا دی جاسکتی ہے، اور یہی دین اسلام کی تعلیمات بھی ہیں۔ تاہم بدقسمتی سے مردان میں ہونے والی جنونیت نے مذہب اور قانون سمیت کسی چیز کو خاطر میں لائے بغیر بوڑھے والدین سے ان کا سہارا چھین لیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ اس درندگی میں ملوث افراد بھلے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے کیوں نہ ہوان کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے اور ریاست ایسے اقدامات اٹھائے کہ آئندہ کسی کو مردان یونیورسٹی والی درندگی دہرنے کی جرأت نہ ہوسکے۔ ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ نے مشعال خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مشعال خان کو غریق رحمت کرے۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News