Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم(پاکستان)کی بہادرآباد میں واقع نئے مرکزی دفترمیں قرآن خوانی کی گئی


ایم کیوایم(پاکستان)کی بہادرآباد میں واقع نئے مرکزی دفترمیں قرآن خوانی کی گئی
مرکزی دفتر کی قرآن خوانی کے سلسلے میں بعد نماز ظہر تا عصر قرآن و فاتحہ خوانی کی گئی
قرآن خوانی کے اجتماع میں کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، سینئر کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر کیف لواریٰ ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، میئر کراچی وسیم اختر اورذمہ داران و کارکنان کی شرکت
مرکزی دفتر کے افتتاح کی خوشی میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی
ایم کیوایم نئی قوت اور توانائی کے ساتھ میدان سیاست میں اترے گی، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
سندھ سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے اسٹرکچر کوپھیلانے کے ساتھ ساتھ اسے مستحکم بنایا جائے گا ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
کراچی ۔۔۔13، اپریل 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے بہادرآباد میں واقع مرکزی دفتر کی نئی عمارت میں جمعرات کے روزبعدنماز ظہر ا عصر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ قرآن و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم (پاکستان ) کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، سینئر کنوینر عامر خان ، ڈپٹی کنوینر کیف الواریٰ ، رابطہ کمیٹی کے ارکان رضوان بابر ، شبیر قائم خانی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، میئر کراچی وسیم اختر اور ایم کیوایم (پاکستان ) کے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے مرکزی عہدیداران و اراکین نے شرکت کی ۔ بعدزاں ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے رکن ناصر یامین نے اجتماعی دعا کرائی جس میں حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر و لاپتہ کارکنان کی بازیابی و رہائی ، ایم کیوایم (پاکستان ) کی جدوجہد کی کامیابی اور اس کے خلاف سازشوں کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر مرکزی دفتر کے افتتاح کی خوشی میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔
دریں اثناء ایم کیوایم (پاکستان ) کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے بہادرآباد میں ایم کیوایم کے مرکزی دفترکے افتتاح پر تمام ذمہ داران وکارکنان کو مبارکباد دی اور کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ ایم کیوایم (پاکستان ) کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے بعد ایم کیوایم نئی قوت اور توانائی کے ساتھ میدان سیاست میں اترے گی اور سندھ سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے اسٹرکچر کوپھیلانے کے ساتھ ساتھ اسے مستحکم بنائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی دفتر میں ایم کیوایم (پاکستان ) کے تمام شعبہ جات کیلئے سہولیات مہیا کردی گئیں اور وہ آج ہی سے اپنی ذمہ داریاں متحرک انداز میں ادا کرنا شروع کردیں گے ۔

Tags: ,

More Stories From Feature News