Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا بنوں کی بلدیاتی حکومت کی جانب سے جاری اشتہار میں مذہب کے خانے میں “شیعہ” مسلمانوں کو دیگر مذاہب کے ہمراہ تحریر کیئے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار


رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)  کا بنوں کی بلدیاتی حکومت کی جانب سے جاری اشتہار میں مذہب کے خانے میں “شیعہ” مسلمانوں کو دیگر مذاہب کے ہمراہ تحریر کیئے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے بنوں کی بلدیاتی حکومت کی جانب سے خاکروب بھرتی کرنے کے لیئے جاری کیئے جانے والے اشتہار میں مذہب کے خانے میں “شیعہ” مسلمانوں کو دیگر مذاہب کے ہمراہ تحریر کیئے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس گھناؤنے عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس انتہائی نامناسب اشتہار سے کروڑوں شیعہ مسلمانوں سمیت پاکستان بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اس لیئے اس میں ملوث افراد کے خلاف کے سخت ترین تادیبی کارروائی کی جائے اور خیبر پختونخوا کی حکومت اور بنوں کی بلدیاتی حکومت بھی اس امر کو یقینی بنائیں کہ آئندہ اس قسم کا غیر ذمہ دارانہ فعل نہ دہرایا جائے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) کے ارکان قومی اسمبلی نے بھی اس انتہائی افسوسناک واقعے کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی ہے۔

More Stories From Urdu News