Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

موسم گرماسے قبل شہرقائد میں پینے کے صاف پانی کی قلت پرایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا اظہارتشویش


موسم گرماسے قبل شہرقائد میں پینے کے صاف پانی کی قلت پرایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا اظہارتشویش
شہرمیں پینے کے صاف پانی کی قلت سندھ حکومت کی نااہلی وناکامی ہے،اراکین سندھ اسمبلی ایم کیوایم پاکستان
سندھ حکومت اپنی کراچی دشمن پالیسیوں کے تحت کراچی کوتھربنانے پرتلی ہوئی ہے،اراکین سندھ اسمبلی ایم کیوایم پاکستان
شہرِقائدمیں پانی کی شدیدقلت کے باعث شہریوں کومشکلات کاسامناہے ، ٹینکرمافیاایک بارپھرسرگرم عمل ہے جوشہریوں کومہنگے داموں مضرصحت پانی فراہم کررہاہے
ٹینکرمافیاکی جانب سے مضرصحت پانی کی سپلائی سے شہریوں خصوصاًمعصوم بچوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں،اراکین اسمبلی
موسم گرما سے شہرِقائد میں پانی کی قلت اورٹینکرمافیاکے ذریعے شہریوں کومضرصحت پانی کی سپلائی کانوٹس لیاجائے،اراکین سندھ اسمبلی
شہرمیں پانی کی لیکیج کوختم اورK-4منصوبے پرسست روی کوختم کرکے اس منصوبے کوتیزی سے مکمل کیاجائے ،ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی کامطالبہ
کراچی ۔۔۔ 20، مارچ 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے اراکین سندھ اسمبلی نے موسم گرماسے قبل شہرقائدکراچی میں پینے کے صاف پانی کی قلت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوراسے سندھ حکومت کی نااہلی وناکامی قراردیاہے۔ایک بیان میں اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ موسم گرماکی آمدسے قبل ہی شہرِقائد میں پانی کی شدیدقلت کے باعث شہریوں کومشکلات کاسامناہے جبکہ ٹینکرمافیاایک بارپھرسرگرم عمل ہے جوشہریوں کومہنگے داموں مضرصحت پانی فراہم کررہاہے جس سے شہریوں خصوصاًمعصوم بچوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔اراکین اسمبلی نے کہاکہ سندھ حکومت اپنی کراچی دشمن پالیسیوں کے تحت کراچی کوتھربنانے پرتلی ہوئی ہے جس کے لئے اس نے واٹربورڈکوجبرن اپنی طویل میں لیکراس میں کرپٹ ونااہل افسران کوتعینات کررکھاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک جانب حکومت سندھ نے ادارے میں نااہل افسران کوتعینات کررکھاہے جوٹینکرمافیاکے ساتھ ملکر شہریوں کولوٹ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب افسران کی نااہلی کے باعث پانی کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں اورجگہ جگہ سے لیکیج کے باعث پانی بڑی مقدار ضائع ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ شہرِقائد میں پانی کے صاف پانی کی شدیدقلت پائی جارہی ہے اورحکومت سندھ اوراس کی ایماء پرتعینات متعلقہ محکمے کے کرپٹ افسران مسلسل بے حسی اورہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کے باعث کراچی کے شہری پانی کی بوندبوند کو ترس رہے ہیں اورٹینکرمافیاسے مضر صحت پانی مہنگے داموں پرخریدنے پرمجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی نااہلی کاواضح ثبوت ہے کہ وہ ابھی تک K-4 منصوبہ سست روی کاشکارہے جس سے کراچی میں پائی جانے والی پانی کی قلت پرکافی حد تک قابوپایاجاسکتاہے ۔اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ ہوناتویہ چاہئے تھاکہ حکومت سندھ کراچی جوقومی خزانے میں سب سے زیادہ رنیوجمع کروانے والا شہر ہے اس کے مسائل کے حل اورموسم گرماکی آمدسے شہریوں کوپانی کی فراہمی یقینی بناتی لیکن حکومت سندھ نے اپنی کراچی میں پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کے بجائے اس بھی کراچی دشمنی کی نظرکررکھاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیاکہ مطالبہ کیاکہ موسم گرما سے شہرِقائد میں پانی کی قلت اورٹینکرمافیاکے ذریعے شہریوں کومضرصحت پانی کی سپلائی کانوٹس لیا جائے اورشہرمیں پانی کی لیکیج کوختم اورK-4منصوبے پرسست روی کوختم کرکے اس تیزی سے مکمل کیاجائے ۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News