Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم(پاکستان)کی رابطہ کمیٹی نے سانگھڑمیں پی ایس 81کی نشست پرہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے نامزامیدوارجام نفیس احمدکی مکمل حمایت کااعلان کردیا


ایم کیوایم(پاکستان)کی رابطہ کمیٹی نے سانگھڑمیں پی ایس 81کی نشست پرہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے نامزامیدوارجام نفیس احمدکی مکمل حمایت کااعلان کردیا
مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوارکی حمایت کااعلان رابطہ کمیٹی(پاکستان)کے اجلاس میں کیا گیا
گزشتہ شب مسلم لیگ (ف) کی اعلیٰ قیادت نے کنوینرایم کیوایم ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیااوران سے ضمنی انتخاب میں نامزدامیدوارکی حمایت کی اپیل کی
مسلم لیگ (ف ) کا نمائندہ وفد ضمنی انتخاب میں نامزد امیدوار کی حمایت کیلئے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی کا دورہ بھی کرچکا ہے
سانگھڑ میں ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدرد ضمنی انتخاب میں جام نفیس احمد کے حق میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ، رابطہ کمیٹی (پاکستان ) کی اپیل
کراچی ۔۔۔20، مارچ2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے سانگھڑ میں پی ایس 81کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ کے فنکشنل کے نامزد امیدوار جام نفیس احمد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ سانگھڑ کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ف) کے امیدوار جام نفیس احمد کی حمایت کا فیصلہ آج ایم کیوایم (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں سانگھڑ میں رہائش پذیر ایم کیوایم (پاکستان ) کے کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ف) کے نامزد امیدوار جام نفیس احمد کے حق میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔
دریں اثناء گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ف) کی اعلیٰ قیادت نے کنوینر ایم کیوایم ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا اوران سے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ف) کے نامزد امیدوار جام نفیس احمد کی حمایت کی اپیل کی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ف) کا ایک نمائندہ وفد ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی کا دورہ کرچکا ہے جس میں مسلم لیگ (ف) کے وفد کی جانب سے ضمنی انتخاب میں نامزد امیدوار کی حمایت کی درخواست کی گئی تھی ۔ اس ملاقات میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی تھی اور مستقبل کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے درمیان بہتر رابطے اور سیاسی سطح پر مثبت انڈر اسٹینڈنگ پر تبادلہ کیا گیا تھا ۔

Tags:

More Stories From Urdu News