Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

تیتس سال میں متعددآپریشن ،اتارچڑھاؤکے باوجودآج بھی ایم کیوایم متحدومنظم ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکنونیرایم کیوایم


تیتس سال میں متعددآپریشن ،اتارچڑھاؤکے باوجودآج بھی ایم کیوایم متحدومنظم ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکنونیرایم کیوایم
ہم آئندہ 33دن میں تمام ان معاملات پرآگے بڑہنے جارہے ہیں اور18مارچ 1984ء ؁ سے قائم مطالبات کوعملی طورپرختم کرانے میں کلیدی کراداراداکریں گے، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی ۔۔۔ 18، مارچ 2017ء
ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے شاندارالفاظ کے ساتھ 33ویں ایم کیوایم کی سالگرہ کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ جنرل ورکرزاجلاس کی 24گھنٹے پہلے اجازت ملی ہے جس میں تل دھرنے کی جگہ نہیں اگرہمیں پندرہ دن پہلے اجازت ملتی تویہ بڑاجلسہ عام بن جاتااس وقت بھی بھرپورجلسہ عام ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہروں کے مسائل کواجاگرکرنے کامقصدیہ بناتاہے کہ ہم تعصب پسند نہیں بلکہ سب کے ساتھ انصاف کرناچاہتے ہیں،شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی کابھی حق اداکرناچاہتے ہیں، 33سال میں متعددآپریشن ،اتارچڑھاؤکے باوجودآج بھی ایم کیوایم متحدومنظم ہے۔یہ ناقابل شخیرہے ،پاکستان کے مظلوم متوسط طبقہ کی واحدجماعت ہے ،ہمارایہ عزم ہے کہ اگرہم نے 7سال میں پاکستان بنادیاتوہم دعویٰ کرتے ہیں کہ 5سالہ حکومت مل جائے توپاکستان کودنیاکاطاقتورملک اورتہذیب یافتہ ملک بناسکتے ہیں۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے گذشتہ روزاپنی گرفتاری کے حوالے سے کہاکہ ہمیں گرفتاری کے ذریعہ نہ توہمارے حوصلے پست ہوئے نہ دشمن اپنے مقصدمیں کامیاب ہوا،ہمارے ساتھی متحدومنظم اورایک کال پر جمع ہونے والے ہیں۔یہ عوام کی حمایت ہے ،عوام کی امانت ہے دیہی اس کی حفاظت کررہے ہیں،نامساعدحالات کے باوجودہمارعزم جواں ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کا جزبہ میڈیااپنے دراؤن کیمروں سے دکھائے تاکہ مخالفین کواندازہ ہوکہ ایم کیوایم متحدومنظم اورایک ناقابل تسمیزسیاسی قوت ہے اسے زیرکرنے کوکوشش نہ کی جائے ۔پاکستان کی بنیاد 77 سال پہلے ہی رکھی گئی تھی قدرتی طورپرپاکستان سے ہماری محبت ہے ہم نے بھی 18مارچ کومارچ کی مہنے میں جنملیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست اورمعیشت میں کوئی تبدیلی کاصحیح ریجنٹ ہے ۔ایم کیوایم وڈیروں اورجاگیرداروں کے تسلط سے آزادمطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی معاملات پربھی پیٹشن فائل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام کومایوس نہیں کریں گے۔ایم کیوایم کے مئیرڈپٹی میئرودیگرمئیرزکواختیارات دینے کامطالبہ کیا۔انہوں نے مردم شماری میں دھاندلی پراحتجاج کی کہ اسٹریکچرکوایک بلاک گنتے پر بھی احتجاج کیا۔سندھ پبلک سروس کمیشن پرسپریم کورٹ سندھ ہائی کورٹ کاشکریہ اداکیا۔مردم شماری میں دیہی بلاکس میںھلسبازی سے اضافے کوشہری علاقوں کے بلاکس جان بوجھ کرکرنے پرسخت الفاظ میں احتجاج کیا۔انہوں نے کہاکہ جوبلاکس بنے ہیں ان کوویریغائی کرایاجائے۔کوٹہ سسٹم غیرآئینی ہے اسے فوری ختم کیا جائے ہم اس پرعدالت بھی جا رہے ہیں۔ڈاکترمحمدفاروق ستارنے دعویٰ کیاکہ ہم آئندہ 33دن میں تمام ان معاملات پرآگے بڑنے جارہے ہیں اوراپنے 18مارچ 1984ء ؁ سے قائم مطالبات کوعملی طورپرختم کرانے کے لئے کلیدی کراداراداکریں گے ،انہوں نے کہاکہ میرٹ کی جہاں جہاں توہین ہوئی ہے اس پربھی ہم ایکشن لینے جارہے ہیں،مہاجروں کے غصب شدہ حقوق کا حصول بھی ترجیحی ہے اس میں جوکوتائی ہوئی اب نہیں ہونے دی جائے گی۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ماورائے عدالت قتل ہونے والے افرادکے لئے انصاف کامطالبہ کیا،ڈپٹی کنوینر نسر ین جلیل جن کابائی پاس ہورہاہیان کے لئے دعائے صحت بھی کی ۔کارکنوں کوشاندارانتظامات اورپنڈال کوخوبصورتی سے سجانے پرشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Tags:

More Stories From Feature News