Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم(پاکستان)کا 33 ویں یوم تاسیس کا سلسلے میں منعقدہ جنرل ورکزاجلاس کا پنڈال آغاز سے قبل ہی بھرگیا


ایم کیوایم(پاکستان)کا 33 ویں یوم تاسیس کا سلسلے میں منعقدہ جنرل ورکزاجلاس کا پنڈال آغاز سے قبل ہی بھرگیا
پنڈال میں تحریکی پرچموں کی بہار تھی اور اطراف کی گلیوں کو برقی قمقموں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ، کارکنان تحریکی پرچم تھام رکھے تھے
کراچی ۔۔۔ 18، مارچ 2017ء
ایم کیو ایم (پاکستان) کے 33 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے عارضی مرکز سے متصل کے ایم سی گراؤنڈ میں منعقدہ جنرل ورکز اجلاس کا پنڈال اجلاس کے آغاز سے قبل ہی بھرچکا تھا۔ اس موقع پر خواتین کارکنان کی تعداد بھی قابل دید تھی اور پنڈال میں تل دھرنے کی بھی جگہ نہ تھی۔ پنڈال میں تحریکی پرچموں کی بہار تھی اور اطراف کی گلیوں کو برقی قمقموں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں تحریکی پرچم تھام رکھے تھے۔ اسٹیج سے شرکاء کا جوش و خروش برقرار رکھنے کیلئے وقتاً فوقتاً پرجوس نعرے لگائت جارہے تھے جن کا شرکاء کی جانب سے پرجوش انداز میں جواب دیا جاتا رہا۔ اجلاس میں ایم کیوایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینرز، ارارکین رابطہ کمیٹی، سی ای سی کے ذمہ دارا، حق پرست اراکین اسمبلی، میئر کراچی وسیم اختر، ڈپٹی میئر کرچی ڈاکٹر ارشد وہرہ، حق پرسٹ ڈسٹرکٹ چیئرمین، وائس چیئرمین ، بلدیاتی نمائندگان، مرکزی شعبہ جات کے ذمہ دارن اور مختلف ٹاؤنز اور یوسیز کے کارکنان و ذمہ داران شریک تھے۔

Tags:

More Stories From Feature News