Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم (پاکستان)33واں یومِ تاسیس / جھلکیاں


ایم کیوایم (پاکستان)33واں یومِ تاسیس / جھلکیاں

کراچی:۔۔۔18؍مارچ2017ء
* متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کا33واںیوم تاسیس پیرالہٰی بخش کالونی کے کے ایم سی گراؤنڈمیں منایاگیا۔
* یومِ تاسیس کی پررونق تقریب سے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان،ڈپٹی کنوینرزخالدمقبول صدیقی، کنورنویدجمیل، اراکین رابطہ کمیٹی خواجہ اظہارالحسن،کشورزہرا،کامران ٹیسوری نے خطاب کیا۔
* اسٹیج پراراکین رابطہ کمیٹی شبیراحمدقائمخانی،رضوان بابر،جاویدکاظمی،سیدامین الحق،کشورزہرا،عارف خان ایڈووکیٹ،فیض احمدفیضی،محمدشاہد،ارشدحسن،سمیت اراکین
سینیٹ ، قومی وصوبائی، مئیرکراچی وسیم اختر، ڈپٹی میئرکراچی ڈاکٹرارشدوہرا،منتخب بلدیاتی نمائندے ڈسٹرکٹس ویوسی کے چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلرزاورایم کیوایم کے
ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی۔
* متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کا18،مارچ2017ء کومنعقدہونے والایومِ تاسیس پرجوش،منفرد،شعبہ جات اورکراچی سے آنے والے
ذمہ داران وکارکنان سے بھراہواتھا۔
* اسٹیج پربڑے بڑے جلی حروفوں میں لکھاتھا’’آج بھی منزلوں پرلگی ہے نظر۔۔۔دل میں رکھتے ہیں،عزم سفرآج بھی‘‘ یوم تاسیس 18،مارچ2017ء متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)
* کے ایم سی گراؤنڈپی آئی بی کالونی میں منعقدہ یومِ تاسیس کاپروگرام جوجنرل ورکرراجلاس تھاایک بڑے جلسہ عام کی شکل اختیارکرگیا۔
* کارکنان کی بڑی تعدادمیںآمدسے پنڈال میں جگہ کم پڑگئی اور پنڈال میں میڈیکل ،سوشل میڈیااورشعبہ اطلاعات کی جانب سے خصوصی کیمپس لگائے تھے۔
* یومِ تاسیس کے پرمسرت موقع پراے پی ایم ایس او، لیبرڈویژن،شعبہ خواتین،ایلڈرزونگ،میڈیکل ایڈ،لیگل ایڈاورسی ای سی سمیت مختلف شعبہ جات اورونگز کی
جانب سے انقلابی نعروں،اشعارپرمبنی خیرمقدمی بینرزبھی لگائے گئے تھے جوذمہ داران وکارکنان کی دلچسپی کاباعث بننے رہے۔
* ایم کیوایم پاکستان کے یومِ تاسیس کی جلسہ گاہ کے پنڈال میں میڈیکل ایڈکمیٹی کی جانب سے طبّی امدادی کیمپ لگایاگیاتھاجس میں ڈاکٹرزاوردیگرپیرامیڈیکل اسٹاف
بھی موجودتھے۔
* کے ایم سی گراؤنڈپی آئی بی کالونی کے اطراف تمام عمارتوں پرخیرمقدمی بینرز،پینافلکس اورپرچموں کی بہارنظرآرہی تھی ۔
* ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین انتظامات کاجائزہ لینے کے علاوہ آنے والے تحریکی ساتھیوں کونشستوں پربیٹھنے میں مددکررہے تھے۔
* رابطہ کمیٹی کے رکن اورشعبہ اطلاعات کے انچارج سیدامین الحق میڈیا،سوشل میڈیااوردیگرانتظامات کاجائزہ لے رہے تھے۔
* کے ایم سی اسپورٹس گراؤنڈمیں مختلف چینلزکی جانب سے یومِ تاسیس کے پروگرام کی کوریج کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ اس موقع پرمختلف چینلزنے کوریج کے لئے بالائی ڈرون فضاء میں چھوڑے تھے جوفضاء سے پروگرام کی کورریج کرتے رہے۔
* ایم کیوایم سوشل میڈیاکی ٹیم بھی بھرپوراندازمیں اپناکام سرانجام دے رہی تھی۔
* ایم کیوایم (پاکستان)کے 33ویںیومِ تاسیس میں شرکاء کاجوش وخروش عروج پرتھااس موقع پران کی جانب سے وقفے وقفے سے نعرہ مہاجر ۔۔۔جئے مہاجر،نعرہ متحدہ
۔۔۔جئے متحدہ اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔
* یومِ تاسیس کی تقریب کاباقاعدہ آغازقرآن پاک کی تلاوت سے ہوااس موقع پرمعروف نعت خواں محمدیامین ناصرنے قرآن پاک کی تلاوت کی اوراس کاترجمہ پڑھا۔

Tags:

More Stories From Urdu News