Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم (پاکستان) کا 33 واں یومِ تاسیس / مجموعی خبر


ایم کیوایم (پاکستان) کا 33 واں یومِ تاسیس / مجموعی خبر
کراچی:۔۔۔18؍مارچ2017ء
18؍مارچ2017ء بروزہفتے کوایم کیوایم (پاکستان)کا33واںیومِ تاسیس پورے جوش وجذبے سے منایاگیااس سلسلے میں پیرالہٰی بخش کالونی کے کے ایم سی اسپورٹس گراؤنڈ میں جنرل ورکرزاجلاس منعقدہواجس میں ایم کیوایم(پاکستان)کے ذمہ داران وکارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اجلاس سے ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستار، سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان،ڈپٹی کنوینرزکنورنویدجمیل،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،کہف الوریٰ،اراکین رابطہ کمیٹی ،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل،میئروڈپٹی میئرکراچی،ڈسٹرکٹس ویوسی چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلرز،ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان ،ایم کیوایم کے ذمہ داران اورکارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ایم کیوایم کے یومِ تاسیس کی تقریب کے سلسلے میں کے ایم سی اسپورٹس گراؤنڈپی آئی بی میں ایم کیوایم کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں پنڈال میں بڑااسٹیج تعمیرکیاگیاتھاجس کے عقب میں بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس پر’’آج بھی منزلوں پرلگی ہے نظر۔۔۔دل میں رکھتے ہیں عزم سفرآج بھی‘‘18مارچ2017ء 33واںیومِ تاسیس‘‘جلی حروف میں تحریرتھاجبکہ اسکرین کے دونوں اطراف میں پاکستان اورایم کیوایم پرچم نمایاں تھے۔اسٹیج کوغباروں اورپھول پتیوں سے خوبصورتی سے سجایاگیاتھاجبکہ اسٹیج پراسپاٹ لائٹس لگائی گئی تھی ،پنڈال میں شرکاء کے لئے کرسیاں لگائی گئی تھی اورمیڈیااورسوشل میڈیاکے لئے خصوصی اہتمام کیاگیاتھا۔پروگرام کاآغازمقررہ وقت پرقرآن پاک کی آیت کی تلاوت سے ہوااس موقع پرناصریامین نے تلاوت قرآن پاک کاشریف حاصل کیا۔پنڈال میں تہنیتی پیغامات ،انقلابی اشعارپرمبنی بینرزآوایزں تھے جبکہ اس موقع پرشرکاء کاجوش وخروش قابل دیدتھا۔یومِ تاسیس کی تقریب سے سربراہ ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،کنورنویدجمیل،خواجہ اظہارالحسن،محترمہ کشورزہرا،کامران ٹیسوری نے خطاب کیا۔

Tags:

More Stories From Feature News