Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

پی آئی بی میں واقع کے ایم سی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم(پاکستان)کے 33 ویں یومِ تاسیس کی تیاریاں اپنے عروج پرپہنچ گئی


پی آئی بی میں واقع کے ایم سی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم(پاکستان)کے 33 ویں یومِ تاسیس کی تیاریاں اپنے عروج پرپہنچ گئی
کے ایم سی گراؤنڈپی آئی بی اوراس کی اطراف کی گلیوں میں سہ رنگی پرچموں کی بھرمارہے
سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ اوردیگراراکین رابطہ کمیٹی کاکے ایم سی گراؤنڈ کا دورہ اور تیاریوں کا جائزہ
کراچی ۔۔۔ 17، مارچ 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے زیراہتمام پیر الٰہی بخش کالونی میں واقع کے ایم سی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے 33 ویں یومِ تاسیس کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں ہیں، کے ایم سی گراؤنڈ پی آئی بی اور اس کی اطراف کی گلیوں میں سہ رنگی پرچموں کی بھرمارہے جبکہ مختلف شعبہ جات اور تنظیمی ونگز کی جانب سے یومِ تاسیس کے انقلابی اشعاراورتہنیتی پیغامات پرمبنی دیدہ زیب پوسٹرز،پینافلیکس اوربینرزپنڈال پنڈال اوراطراف میں آوایزں ہیں۔ ایم کیو ایم کے 33 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں کارکنان کاجوش وخروش پایا جارہا ہے اس موقع پرایم کیوایم (پاکستان)کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینرکہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی رضوان بابر، عادل خان، فیض محمد فیضی اور سید امین الحق نے ڈسٹرکٹ کمیٹیز کے چیئرمینس اور وائس چیئرمینس سمیت بلدیاتی نمائندگان کے ہمراہ جلسہ گاہ کادورہ کیا۔ اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے انتظامات کاجائزہ لیا اور ہدایت جاری کیں۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین تیاریوں کے کاموں میں مصروف کارکنان میں گھل مل گئے ،ان کی آمدپرموجودکارکنان نے فلک شگاف الفاظ میں نعرے لگائے ،ایم کیوایم کے یومِ تاسیس کے سلسلے میں ورکرز میں جوش وخروش قابل دیدہے جس سے ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکے خطاب کوخاص اہمیت دی جارہی ہے۔

Tags:

More Stories From Urdu News