Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم(پاکستان)کے تحت 33واں یوم تاسیس کراچی سمیت ملک بھرمیں جوش وخروش کے ساتھ منایاجائے گا


ایم کیوایم(پاکستان)کے تحت 33واں یوم تاسیس کراچی سمیت ملک بھرمیں جوش وخروش کے ساتھ منایاجائے گا
یوم تاسیس کے اجتماعات اندرون سندھ ،پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں بھی منعقد ہوں گے
پی آئی بی کالونی میں واقع گراؤنڈ میں یوم تاسیس کا مرکزی جلسہ ہوگا
پی آئی بی گراؤنڈ میں اسٹیج کی تیاریوں کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے جبکہ گراؤنڈ کی سجاوٹ بھی قابل دید ہے
یوم تاسیس کے حوالے سے ذمہ داران و کارکنان میں زبردست جو ش وخروش پایاجارہا ہے
پی آئی بی کالونی اور اطراف کے علاقوں کو ایم کیوایم (پاکستان ) کے پرچموں سے سجا دیا گیا ہے جس کے باعث علاقے میں ایم کیوایم کے پرچموں کی بہار دکھائی دے رہی ہے
کراچی ۔۔۔ 17، مارچ 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے زیراہتمام ایم کیوایم کا 33واں یوم تاسیس کراچی سمیت ملک بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ 18مارچ 2017ء بروز ہفتہ کومنایا جائے گا ۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں اندرون سندھ ، پنجاب ،بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع کراچی میں واقع پیر الہیٰ بخش کالونی میں واقع گراؤنڈ میں منعقد ہوگا ۔ 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر ذمہ داران و کارکنان اور عوام میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے جبکہ اس سلسلے میں پی آئی بی کالونی اور اطراف کے علاقوں کو ایم کیوایم (پاکستان ) کے پرچموں سے سجا دیا گیا ہے جس کے باعث علاقے میں ایم کیوایم کے پرچموں کی بہار دکھائی دے رہی ہے ۔یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع کے سلسلے میں پی آئی بی گراؤنڈ میں اسٹیج کی تیاریوں کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے جبکہ گراؤنڈ کی سجاوٹ بھی قابل دید ہے ۔ یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع کے انتظامات اور تیاریوں کے سلسلے میں ایم کیوایم (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوا جس میں یوم تاسیس کے جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے کر مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں ۔

Tags:

More Stories From Urdu News